سموگ کیس میں اہم فیصلےجاری

0
70

ہاٹ لائن نیوز : لاہہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےبار بار ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز کی بجلی کنکشن کاٹنے کا عندیہ دےدیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں واپڈا فوری انڈسٹریز کے خلاف کاروائی کرے ، سٹرکوں پر چھڑکاؤ کا پانی نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کیا جائے ، عدالتی احکامات کی خلاف وزری کرنے پر واسا ذمہ دار ہوگا ۔

وکیل جوڈیشل کمیشن
نے کہا کہ میچز کے دوران لائٹس کے لیے استعمال ہونے والے جنریٹرز ماحول دوست ہونے چاہیے ۔

وکیل پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی سانس ایپ کو مزید بڑھایا جارہا ہے ۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ چیزوں کو سادہ رکھیں مشکل نہ کریں ، نئے سال کے لیے نئے عزم اور ٹارگٹ سیٹ کریں ، نئے سال میں ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم نے دنیا کے ماحول کو کس طرح صاف رکھنا ہے ، اللہ تعالیٰ نئے سال کو ہمارے لیے ترقی اور خوشیوں بھرا کرے ۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

Leave a reply