پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اضافہ لاہور ہائیکورٹ چلینج

0
34

ہاٹ لائن نیوز : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر، درخواست جوڈیشل ایکٹوائزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق نے دائر کی،درخواست میں موقف ہے کہ حکومت پنجاب نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے تک اضافہ کیا ہے

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں،حکومت پاکستان کا اقدام آئین کے آرٹیکل 3,4,5,9 ,14 ,15 ,23 ,24 اور 38 کی خلاف ورزی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply