اداکار عمران عباس کا اپنے مداحوں کو تحفہ

0
52

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا، اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب جو سب سے قیمتی تحفہ وہ اپنے مداحوں کو پیش کرسکتے تھے وہ یہ قصیدہ بردہ شریف ہے،انہوں نے اپنی مکمل ویڈیو کا لنک بھی فراہم کیا تاکہ لوگ اسے سن سکیں، ان کے اس نعتیہ کلام کو مداح بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں اور اس پر خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Leave a reply