پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

0
27
پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کردی، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں نافذ ہوگئی ہیں۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جو اس سے قبل 387 روپے 54 پیسے تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نسبتاً زیادہ کمی کی گئی ہے۔ اس کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل اوگرا کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

Leave a reply