آج ملک بھر میں یوم القدس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

0
41

ہاٹ لائن نیوز : آج پاکستان بھر میں جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جائے گا، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے یوم القدس کی ریلی میں لیاقت بلوچ، علامہ ساجد نقوی، علامہ سینیٹر راجا ناصر عباس سمیت بڑے مذہبی رہنماؤں نے عوام کو بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

یوم القدس کی مرکزی ریلی جی سکس ٹو امام بارگاہ سے ڈی چوک تک مجلس وحدت مسلمین کی سربراہی میں نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت سینیٹر راجا ناصر عباس کریں گے،شیعہ علماء کونسل کی ریلی راولپنڈی پریس کلب تا کمیٹی چوک تک نکالی جائے گی،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام القدس ریلی آبپارہ تا سرینا چوک تک نکالی جائے گی، جماعت اسلامی کی ریلی کی قیادت سراج الحق کریں گے۔

Leave a reply