دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹیفکیشن خارج

0
28

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دوبارہ گنتی کےنوٹس کو کالعدم قراردیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے فرخ جاویدمون کی درخواست پرسماعت کی ،درخواست گزار کیجانب سےایڈوکیٹ علی جعفری عدالت میں پیش ہوئے،مسلم لیگ ن کے ناکام امیدوار عمر سہیل ضیاء بٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ناکام امیدوارکی درخواست پر دوبارہ گنتی کانوٹس جاری کر دیا،انتحابی نتائج میں آزاد امیدوار 18 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائےہیں،انتحابات کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں،الیکشن کمیشن کیجانب سے فارم 47 ،فارم 48،فارم 49 جاری کیے جاچکے ہیں،قانون کے مطابق انتحابی عمل مکمل ہونے کے بعد,الیکشن کمیشن آف پاکستان دوبارہ گنتی کے احکامات جاری نہیں کرسکتا۔

Leave a reply