ججز کے خطوں میں جان لیوا پاؤڈر موجود تھا

0
38

ہاٹ لائن نیوز : خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار کرلی گئی ہے،خطوط کے لفافوں میں معمولی سی مقدار لیتھل آرسینک کی پائی گئی، اس کو سونگھنے سے ناک کی سوزش، پھیپھڑے کی سوجن اور خون کا بہاؤ ہوسکتا ہے، اس کی شناخت ماس سپیکٹرو میٹری ٹیکنک اور گیس کروماٹوگرافی سے ممکن ہوئی۔

ابتدائی رپورٹ اعلی حکام کو رات گئے تک بجھوا دی گئی، آج لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کو اب تک مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں،اس خط کو بھی سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے۔

Leave a reply