متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے

0
34

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق یو۔اے۔ای کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان 2 اپریل کو غزہ میں سات امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملے کے بعد سامنے آیا، اماراتی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر اسرائیلی سفیر امیر ہائیک سے فون کال کرکے اظہار برہمی کیا، اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کو فون پر اس معاملے پر بات چیت کی۔

بعد ازاں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر نے اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود الخواجہ سے ملاقات کی، انہوں نے اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن تھا۔

Leave a reply