ہاٹ لائن نیوز : اگر آپ اپنی خوراک میں اناج، دالیں اور پھل اور سبزیاں شامل کرتے ہیں جن میں شوگر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے تو اس سے کولیسٹرول اور دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے بچا جا سکتا ہے۔
برطانوی محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کم چینی والی، بغیر پراسیس کے پودوں پر مبنی خوراک سنگین بیماریوں سے بچا سکتی ہے اور زندگی کو طول دے سکتی ہے۔
اپنی ایک تحقیق میں، UK Biobank نے تازہ پھلوں، سبزیوں، اناج اور دالوں پر مبنی غذا کی بنیاد پر 12 سال کے دوران 113,000 سے زائد شرکاء کے غذائی نمونوں کو دیکھا۔
ڈائیبیٹس اینڈ میٹابولزم نامی جریدے میں شائع ہونے والے مذکورہ تجزیے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اناج، پھل اور سبزیوں کو اپنی غذا بناتے ہیں اور غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال محدود کرتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ 24 فیصد کم ہوتا ہے۔