دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی: ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 427,436 روپے فی تولہ مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,687 روپے کم ہو کر 366,457 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہو کر 4,050 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں آنے والی کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سونے کے نرخ کم ہوئے۔









