جرمن فٹبالر نے خاندان سمیت اسلام قبول کرلیا

1
157

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) جرمن فٹ بالر رابرٹ باور نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اپنے تمام خاندان سمیت اسلام کو قبول کر لیا ، فٹ بالر نے قبول اسلام کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر رابرٹ باور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اسلام قبول کرنے سے متعلق آگاہ کیا، جس میں معروف فٹ بالر نماز پڑھتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے اس خوشگوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھاہے کہ اپنی اہلیہ اور خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکا ہوں، آپ سب کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ۔

1 comment

Leave a reply