کامن ویلتھ گیمز 2026: پاکستانی باکسر فاطمہ زاہرہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

0
16
کامن ویلتھ گیمز 2026: پاکستانی باکسر فاطمہ زاہرہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اسکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کی ویمن باکسر فاطمہ زاہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ابتدائی مرحلے کے مقابلے میں فاطمہ زاہرہ نے لیسوتھو کی حریف ریئل ایبوہا کے خلاف بھرپور کھیل پیش کیا۔ ان کی واضح برتری کے باعث ریفری نے مقابلہ قبل از وقت روک دیا اور فاطمہ زاہرہ کو فاتح قرار دے دیا۔
اس کامیابی کے بعد فاطمہ زاہرہ اب کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کا سامنا کریں گی۔
فاطمہ زاہرہ کی یہ فتح کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی سمجھی جا رہی ہے، جبکہ شائقین کو ان سے آئندہ مرحلے میں بھی عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔

Leave a reply