
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق جنرل منیجر کرکٹ، وسیم خان کو عالمی باسکٹ بال تنظیم ایف آئی بی اے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
وسیم خان اس سال آئی سی سی میں اپنی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا اعلان کر چکے تھے۔ اب وہ ایف آئی بی اے کے ہیڈکوارٹر میں اپنی ذمہ داریاں شروع کر چکے ہیں، جبکہ باضابطہ طور پر جنوری 2027 سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
اپنے نئے کردار میں وسیم خان ایشیا اور خطے سے وابستہ 44 قومی باسکٹ بال فیڈریشنز کی سرگرمیوں اور انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔
وسیم خان اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی کھیلوں کی انتظامیہ میں ان کا وسیع تجربہ انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے موزوں بناتا ہے۔








