بالی وڈ فلمساز نے سوشل میڈیا کا استعمال کیوں چھوڑا ؟
ممبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) بالی وڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کو چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی ۔
کرن جوہر نے پچھلے برس اکتوبر میں ایکس کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ، اپنے ایک انٹرویو میں کرن جوہر نے کہا ہے کہ ایکس پر نفرت انگیز گالیوں پر مشتمل غلیظ پیغامات کے ذریعے ان کےبچوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔
فلم ساز کا کہنا ہے کہ نفرت کی لہر انکے چھوٹے چھوٹے بچوں تک پہنچ رہی تھی جو ان کے لیے ناقابل برداشت تھی۔
کرن جوہر نے اپنے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ وہ اب کبھی بھی ذاتی طور پر دوبارہ ایکس پلیٹ فارم پر نہیں جائیں گے ۔