“سلمان خان کا معنی خیز پیغام وائرل، مداح مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے”

0
0
"سلمان خان کا معنی خیز پیغام وائرل، مداح مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے"

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ سوشل میڈیا صارفین میں موضوعِ گفتگو بن گئی ہے۔
سلمان خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جم میں لی گئی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سر پر سفید تولیہ رکھے نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے مختصر مگر معنی خیز کیپشن لکھا: “جو ڈر گیا، وہ مر گیا۔”
پوسٹ سامنے آنے کے بعد صارفین نے مختلف انداز میں اس پر تبصرے کیے، جبکہ چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں ردِعمل اور کمنٹس موصول ہوئے۔ بعض مداحوں نے اسے حوصلے اور اعتماد کا پیغام قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے اس کے مختلف مفہوم بھی اخذ کیے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں سلمان خان کی ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہی تھی، جس میں ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔ تاہم اداکار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a reply