
معروف پاکستانی گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی اور آخرت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران جب ان سے آخرت کے حوالے سے سوال کیا گیا تو گلوکار نے بتایا کہ عیسیٰ خیل میں ان کی قبر کی جگہ پہلے سے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خاندانی قبرستان الگ ہے، تاہم انہوں نے خاندانی قبرستان سے کچھ فاصلے پر اپنی قبر بنوائی ہے، جہاں دو سے تین قبروں کی جگہ موجود ہے۔
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے زندگی کی حقیقت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کئی قریبی دوست، والدین اور ایک بہن دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اور ہر انسان نے ایک دن اس دنیا سے جانا ہے۔









