امریکی اور چینی افواج کے درمیان برف پگھلنے لگی

0
109

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ اور چینی فوج کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل چارلس براؤن نے چینی عہدیدار سے بات کی ہے۔ جنرل چارلس براؤن کی جنرل لیو زینیلی کے ساتھ گفتگو نے اعلیٰ سطحی رابطوں کو بہتر اور مضبوط کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔

امریکہ اور چین کے فوجی تعلقات میں خرابی 2022 میں اس وقت ہوئی جب امریکی ایوان نمائندگان کی اس وقت کی سپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ چینی حکومت تائیوان کو اپنا باغی صوبہ سمجھتی ہے۔

گزشتہ ماہ امریکہ اور چین کے صدور نے ایک ملاقات میں دونوں فوجوں کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکی اور چینی جنرلوں کے درمیان بات چیت ویڈیو کانفرنسنگ کال پر ہوئی۔ یہ رابطہ ایک امریکی جنرل نے کیا تھا۔

Leave a reply