نور الحق قادری کی درخواست منظور

0
61

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور رہنے والے پیر نور الحق قادری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نورالحق قادری کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

پیر نورالحق قادری کے خلاف مقدمہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا، سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ 22 جون کو جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے درج کیا تھا۔

نورالحق قادری کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے شہریوں کو اداروں کے خلاف اکسایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Leave a reply