چائےفروش بھی الیکشن لڑنےکوتیار

0
63

ہاٹ لائن نیوز : مظفر گڑھ میں روایتی سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ایک چائے فروش بھی 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کو تیار ہے۔

چائے کے ہوٹل کے مالک ملک اشفاق بھٹی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

ملک اشفاق بھٹی نے کہا کہ ہم سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں سے اعتماد کھو چکے ہیں، یہ لوگ آتے ہیں وعدے کرتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔

چائے فروش نے کہا کہ عوام نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، الیکشن جیت گئے تو سب سے پہلے اپنے علاقے میں یونیورسٹی بنائیں گے اور سڑکیں پکی کریں گے۔

Leave a reply