پرانی سی ڈی 70 کے بدلے نئی موٹر سائیکل، ہونڈا کی ایکسچینج سہولت

0
7
پرانی سی ڈی 70 کے بدلے نئی موٹر سائیکل، ہونڈا کی ایکسچینج سہولت

ایٹلس ہونڈا نے ہونڈا سی ڈی 70 کے صارفین کے لیے ایکسچینج سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت پرانی موٹر سائیکل دے کر نئی سی ڈی 70 خریدی جا سکتی ہے۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارف کو اپنی پرانی سی ڈی 70 ایٹلس ہونڈا کے مجاز تھری ایس ڈیلر کے پاس لے جانا ہوگا۔ ڈیلرشپ کی تکنیکی ٹیم موٹر سائیکل کے انجن، فریم، مکینیکل حالت اور مجموعی ظاہری حالت کا جائزہ لے کر اس کی قیمت مقرر کرے گی۔

طے شدہ قیمت کو نئی موٹر سائیکل کی قیمت میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جبکہ خریدار کو صرف باقی رقم ادا کرنا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق نئی ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے ہے، تاہم پرانی موٹر سائیکل کی قیمت مقرر نہیں بلکہ اس کے ماڈل، حالت اور دیگر عوامل کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔

صارفین اپنے قریبی مجاز ایٹلس ہونڈا ڈیلر سے رابطہ کرکے ایکسچینج پروگرام کی دستیابی، شرائط اور اپنی موٹر سائیکل کی قیمت سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a reply