امریکا میں فائرنگ سے امام مسجد شہید

0
94

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست نیو جرسی میں فائرنگ کے واقعے میں مسجد کا امام شہید ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوارک میں مسجد حسن شریف کے امام کو مسجد کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے باہر ہونے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حسن شریف 2006 سے نیوارک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

فائرنگ کے بعد مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد امریکہ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply