صنم کاایک اورامتحان شروع 

0
72

 

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی کینٹ کچہری میں مقامی جوڈیشل عدالت نے زمان پارک میں پولیس پارٹی پر حملے کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمہ صنم جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ شبیراحمد جوئیہ نےصنم جاویدکےکیس پرسماعت کی،پولیس کیجانب سےصنم جاوید کومتعلقہ انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا ۔

پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صنم جاوید کو زمان پارک مقدمہ میں نامزد کیا گیاہے،صنم جاوید پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔ عدالت نے صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔واضح رہے کہ صنم جاوید کی یہ پانچویں مقدمے میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔

Leave a reply