عمران خان کی سماعت، پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت

0
0
عمران خان کی سماعت، پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو بانی چیئرمین عمران خان کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے متعلق کیس کی سماعت آج صبح 10 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر ہے۔ اس موقع پر پارٹی قیادت نے پی ٹی آئی کے تمام پارلیمنٹیرینز کو عدالت کے باہر اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ارکان کو کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اسلام آباد پہنچیں اور سماعت کے دوران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سیکرٹری جنرل نے تمام ایم این ایز اور سینیٹرز سے اپنی آمد کی تصدیق بھی طلب کی ہے، تاکہ عدالت میں پارٹی ارکان کی موجودگی سے متعلق صورتحال واضح رہے۔

Leave a reply