کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

0
30
کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ خرم شہزاد کے مطابق مئی کے مہینے میں اوورسیز پاکستانیوں نے تقریباً 4 ارب 25 کروڑ ڈالر ملک بھیجے۔
انہوں نے بتایا کہ جولائی سے مئی تک کے عرصے میں مجموعی ترسیلات زر بڑھ کر 38 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 فیصد زیادہ ہیں۔
خرم شہزاد کے مطابق مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply