
اسلام آباد: حج 2027 کے لیے سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی اور عازمین سے حج اخراجات لینے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواستیں اگست 2026 کے تیسرے ہفتے سے وصول کیے جانے کا امکان ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواست جمع کرا سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج کے اخراجات عازمین سے دو برابر اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ درخواست کے مرحلے میں مجموعی رقم کا نصف ادا کرنا ہوگا جبکہ باقی رقم بعد میں دوسری قسط کے ذریعے جمع کرائی جائے گی۔
حج کوٹہ مکمل ہونے کے بعد مزید درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔








