جنگ ٹل گئی؟ امریکا اور ایران آمنے سامنے، ٹرمپ کا چونکا دینے والا اعلان

0
23
جنگ ٹل گئی؟ امریکا اور ایران آمنے سامنے، ٹرمپ کا چونکا دینے والا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ باضابطہ مذاکرات آج سے شروع کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق بات چیت ایک مخصوص سفارتی فریم ورک کے تحت ہوگی اور اس فیصلے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ایران کی سفارتی کوششوں کا بھی کردار رہا، جبکہ اسرائیل نے بھی فی الحال حملہ نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، تاہم معاہدے کے لیے دو بنیادی نکات اہم ہوں گے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز میں عالمی بحری آمدورفت کی بلا رکاوٹ بحالی اور ایران کے جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی بنیاد ہوں گے۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکا کے پاس دیگر تمام آپشنز موجود ہیں، جبکہ خطے میں امریکی فوجی تیاری بھی برقرار ہے۔
ادھر بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے کے کئی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے کیے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی پاکستان، عمان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام سے مشاورت کی تاکہ تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار کی جا سکے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوجی حکام نے ایران کی میزائل صلاحیت اور اسرائیل کے دفاع سے متعلق اپنی تشویش پینٹاگون کے سامنے بھی ظاہر کی ہے۔

Leave a reply