
اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج سے متعلق مقدمے میں مقررہ وقت تک چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ متعدد نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود کیس کا چالان پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت نے چالان جمع نہ کرانے کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کر دیا۔









