پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا

0
1
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا۔

تازہ ترین نرخوں کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 373 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 51 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 980 ڈالر ہوگیا۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر امریکی افراطِ زر سے متعلق خدشات اور شرحِ سود میں ممکنہ تبدیلیوں کے باعث سونے کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا جارہا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سامنے آئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلی اور مقامی معاشی عوامل کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply