عورتوں کےعالمی دن پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

0
45

ہاٹ لائن نیوز : عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔

قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نےجمع کروائی ۔

قرارداد میں پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اپنی پہلی تقریر میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کیے جانے والے اعلانات کو سراہا گیاہے۔

پنجاب کے ایوان کی طرف سے مطالبہ کیا گیاہے کہ معاشرتی ترقی میں رسمی و غیر رسمی شعبوں میں کام کرنیوالی خواتین کیلئے کام کرنے کی جگہوں کو محفوظ بنایا جائے۔

مطالبہ کیا گیا ھے کہ بچیوں کی کم عمر شادی ، صنفی امتیاز،جنسی ہراسگی ، جہیز کی لعنت ، حق تعلیم ، حق وراثت سے محروم رکھنے جیسے معاشرتی برائیوں کو ختم کیا جائے۔

پنجاب کا یہ ایوان یقین رکھتاہے کہ پنجاب میں خاتون وزیر اعلی کی موجودگی سے پنجاب کی خواتین سیاسی ،سماجی ،معاشی و قانونی خودمختاری کیساتھ فیصلہ سازی اور مقامی حکومتوں میں عورتوں کی 33 فیصد نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a reply