امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کا مجوزہ کانسرٹ منسوخ

امریکی صدر Donald Trump نے امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے طے شدہ بڑے میوزیکل کانسرٹ کو اچانک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ بعض فنکاروں کی جانب سے غیر معمولی معاوضوں کے مطالبات سامنے آئے ہیں، جبکہ ان کے مطابق کئی پرفارمرز کی موسیقی عوامی توقعات پر پوری نہیں اترتی اور وہ اکثر تنقید تو کرتے ہیں لیکن تعاون نہیں کرتے۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اب اس پروگرام کی جگہ “میک امریکا گریٹ اگین” کے عنوان سے ایک سیاسی ریلی منعقد کی جائے گی، جس سے وہ 24 جون کو خطاب کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق ان کے نان پرافٹ ادارے “فریڈم 250” کے تحت 16 روزہ جشن کی تیاری کی گئی تھی، جس میں نیشنل مال میں ایک بڑا کانسرٹ بھی شامل تھا، تاہم حالیہ دنوں میں کئی فنکاروں نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد یہ تبدیلی سامنے آئی۔









