بار بار کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل مہنگے ہی رہے

0
12
بار بار کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل مہنگے ہی رہے

اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ رد و بدل کے باوجود پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں مجموعی طور پر بلند سطح پر برقرار ہیں، جبکہ پیٹرولیم لیوی کا اضافی بوجھ بھی کم نہیں ہو سکا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 36 دنوں کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ اور کمی دیکھنے میں آئی، جس کے تحت تین بار قیمتیں بڑھائی گئیں اور تین بار کمی بھی کی گئی۔ تاہم مجموعی حساب سے قیمتیں اب بھی چند ہفتے قبل کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 61 روپے سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد تقریباً 34 روپے کی کمی کی گئی۔ اس کمی کے باوجود مجموعی طور پر ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے سے زائد اضافہ بدستور موجود ہے، جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑ رہا ہے۔

Leave a reply