پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ مکمل، قسط کے اجرا کی راہ ہموار

0
24
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ مکمل، قسط کے اجرا کی راہ ہموار

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ جلد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اس کی منظوری دے گا، جس کے بعد ملک کو مالی پروگرام کی اگلی قسط جاری کر دی جائے گی۔
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی صورتحال، اصلاحات کے عمل اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی بحالی پر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ بروقت ادا کر کے اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی اضافی معاونت اور 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں 2028 تک توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ملک کی بیرونی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کی درمیانی مدت کی معاشی حکمت عملی پر کام جاری ہے اور معاشی اشاریوں میں بہتری اور جاری اصلاحات ملک کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Leave a reply