
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1029 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 4150 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔









