پیر محمد شاہ دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مقرر

0
103
پیر محمد شاہ دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مقرر

کراچی میں پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 گریڈ کے افسر کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک کے عہدے سے ہٹا کر مظہر نواز شیخ کو عارضی طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان کی یہ تبدیلی گل پلازہ سانحے کے بعد ٹریفک انتظام میں مسائل کے باعث کی گئی تھی۔

Leave a reply