صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران خوفناک واقعے کا ذکر کردیا

0
104
صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران خوفناک واقعے کا ذکر کردیا

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک واقعے کا ذکر کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامہ ‘معمہ’ کی شوٹنگ کے دوران ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ اداکارہ کے مطابق، جب میک اپ آرٹسٹ وضو کر رہا تھا، تو اچانک اسے پیچھے سے کسی نے زور سے دھکا دیا، جس کے بعد پورے سیٹ پر خوف کی فضا قائم ہو گئی۔
صبا قمر نے کہا کہ وہ جنات پر یقین رکھتی ہیں اور ممکن ہے کہ وہ کسی ایسی جگہ موجود تھے جہاں یہ واقعہ ہوا، جس کی وجہ سے سیٹ پر کام کرنے والے فنکاروں نے خوف محسوس کیا۔ واقعے کے بعد کچھ فنکاروں نے مشورہ دیا کہ لوکیشن تبدیل کر دی جائے، لیکن صبا قمر نے کہا کہ وہ اپنے کام کو مکمل کیے بغیر نہیں جائیں گی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں جن بھوتوں سے خوف نہیں لگتا اور وہ انسان سے بڑے کسی شیطان کے وجود پر یقین نہیں رکھتیں۔

Leave a reply