وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے شادی کے لیے بین الاقوامی سکیورٹی خدمات حاصل کرلیں

0
101
وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے شادی کے لیے بین الاقوامی سکیورٹی خدمات حاصل کرلیں

بالی وڈ کے مشہور جوڑی وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا اپنی شادی کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی 26 فروری کو ادے پور میں ہوگی، جو ایک ڈیسٹینیشن ویڈنگ کے طور پر منائی جائے گی۔
شادی کی تقریب نجی نوعیت کی ہوگی اور اس میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوں گے۔ جوڑے نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور بین الاقوامی سطح سے سکیورٹی اہلکار بھی مدعو کیے گئے ہیں جو مقامی راجستھان کے سکیورٹی اسٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد 4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں اداکار جوڑی اپنے فلم انڈسٹری دوستوں کے لیے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ وجے اور رشمیکا نے گزشتہ سال اکتوبر میں منگنی کی تھی اور حال ہی میں ان کے شادی کارڈز بھی منظر عام پر آئے ہیں۔

Leave a reply