خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق ورکنگ مکمل، حتمی فیصلہ مشاورت سے ہوگا

0
23
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق ورکنگ مکمل، حتمی فیصلہ مشاورت سے ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ سے متعلق حکومتی سطح پر ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے، تاہم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ مذاکرات یا لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کی صورت میں ایمرجنسی کے معاملے کو ختم سمجھنا درست نہیں ہوگا۔

ان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت پر زور دیا جائے گا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردی سے نمٹنے کے معاملے میں وفاق کے ساتھ مؤثر تعاون کرے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کی کوشش کی تو ان کی جماعت اس کے خلاف تمام دستیاب آپشنز استعمال کرے گی۔

Leave a reply