اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
اسرائیل کے وزیر دفاع کاتز نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع نے رامون ایئر بیس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ہمیں دھمکیاں دیں تو اسرائیل کی فضائیہ ایک مرتبہ پھر ایران تک پہنچے گی، اور اس مرتبہ یہ حملہ خامنہ ای تک جائے گا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کاتز نے اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ میں آیت اللہ خامنہ ای کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ اسرائیل کو دھمکیاں دیں گے تو ہمارے جہاز دوبارہ تہران تک پہنچیں گے، اور اس مرتبہ یہ حملہ آیت اللہ خمینی آپ تک بھی پہنچے گا۔









