
گندم سپورٹ پرائس کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پی۔ بی۔ ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لایا جائے، اگر اس معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو مڈل مین کروڑوں کمائے گا۔
چیف آرگنائزر بزنس فورم احمد جواد نے کہا کہ گندم کی کٹائی شروع ہو چکی ہے اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ فری مارکیٹ میکنزم پر حکومت نے جلد بازی کی ہے، آئی۔ ایم ۔ایف کی شرط پر ابھی ایک سال باقی ہے۔
احمد جواد نے کہا حکومت نے فری مارکیٹ میکنزم پر اسٹیک ہولڈرز سے مل کر جامع پالیسی ترتیب نہیں دی، پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم کا ریٹ 2500 روپے فی من ہے، جبکہ اس کی قیمت کاشت 3200 روپے فی من ہے،انھوں نے کہا دو سال سے گندم کی کاشت میں سات سو روپے فی من نقصان کا سامنا ہے۔









