
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے منصفانہ اور جمہوری اصلاحات پر زور دیا ہے۔
پاکستانی نمائندے قیصر سروانی کے مطابق نئے مستقل ارکان کو ویٹو کا اختیار دینے سے عالمی ادارے میں عدم مساوات بڑھے گی۔ پاکستان نے ویٹو پاور ختم کرنے یا اس کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرنیکی حمایت کرتےہوئے سلامتی کونسل میں منتخب ارکان کی تعداداور نمائندگی بڑھانےکا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ اصلاحات جامع اور تمام ممالک کے لیے یکساں ہونی چاہییں، تاکہ کسی کو خصوصی مراعات حاصل نہ ہوں۔









