پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

0
20
پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حقوق اور ان کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔

یومِ سیاہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج سری نگر میں داخل ہوئی تھی، تاہم کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر تاحال حل طلب ہے۔ ان کے مطابق کشمیری عوام اب بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے بنیادی حق سے محروم ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد انصاف، امن اور حقِ خودارادیت کےحصول کیلیے ہے۔

نائب وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی امنگوں کو طاقت اور جبر کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر مسلسل توجہ برقرار رہنی چاہیے۔

Leave a reply