صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی ولادت

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاں 21 سال کے وقفے کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر انہیں مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
صادق سنجرانی کا شمار بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مارچ 2018 سے مارچ 2024 تک چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ وہ اس منصب پر پہنچنے والے بلوچستان کے پہلے سیاست دان تھے۔
صادق سنجرانی 39 برس کی عمر میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے اور ایوانِ بالا کے کم عمر ترین سربراہ بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی کی تحصیل نوکنڈی سے ہے۔ انہوں نے 1998 اور 1999 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ٹیم کے ساتھ بطور کوآرڈینیٹر کام کیا۔ بعد ازاں 2008 سے 2013 تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بھی خدمات انجام دیں۔
بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جا رہی ہے۔









