ذاتی معالج نے عمران خان کی صحت ٹھیک قراردےدی

0
230
ذاتی معالج نے عمران خان کی صحت ٹھیک قراردےدی

ہاٹ لائن نیوز : بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے۔

چار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کی طبیعت ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی بانی کے کچھ ٹیسٹ کرانے کی سفارش کی ہے۔

Leave a reply