انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر انتقال کر گئے

0
45

ہاٹ لائن نیوز : انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر ڈیرک انڈروڈ سوموار کے روز 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، ڈیرک انڈروڈ نے 1966 سے 1982 کے درمیان چھیاسی ٹیسٹ میچوں میں 297 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے چھبیس ایک روزہ میچز میں 26 وکٹیں اپنے نام کیں، وہ انگلینڈ کی تاریخ میں چھٹے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔

1969 سے 1973 تک وہ آئی۔ سی۔ سی رینکنگ میں سب سے اوپر تھے، ڈیرک انڈروڈ نے سترہ سال کی عمر میں اپنا پہلا ڈیبیو کیا تھا اور اپنا فرسٹ کلاس کیریئر ٹیم کینٹ کے ساتھ کھیلا جہاں انہوں نے انیس کی اوسط سے 2,523 وکٹیں حاصل کیں، انڈروڈ نے اپنے پورے کیریئر میں ایک بھی وائیڈ بال نہیں کرائی تھی، ان کی ان سوئنگ بال بھی بہت مشہور تھی جس سے بلے باز ایل۔ بی۔ ڈبلیو آؤٹ ہو جاتے تھے۔

Leave a reply