بلوچستان میں گندم کی قلت کا خدشہ، حکومت نے 5 لاکھ بوریاں خریدنے کی منظوری دے دی

0
30
بلوچستان میں گندم کی قلت کا خدشہ، حکومت نے 5 لاکھ بوریاں خریدنے کی منظوری دے دی

بلوچستان میں گندم کے ممکنہ بحران کے پیش نظر صوبائی حکومت نے 5 لاکھ بوری گندم خریدنے کی منظوری دے دی ہے، تاہم سرکاری گودام اس وقت گندم کے ذخیرے سے خالی ہیں۔

محکمہ اجناس کے مطابق گندم کی خریداری کی منظوری ملنے کے باوجود محکمہ خزانہ کی جانب سے تاحال مطلوبہ فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رقم دستیاب ہوتے ہی پاسکو سے گندم کی خریداری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ گندم کی خریداری کے بعد اسے بلوچستان کے مختلف مقامی گوداموں تک پہنچانے میں تقریباً ایک ماہ لگنے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق بروقت فنڈز جاری ہونے اور خریداری کا عمل جلد شروع ہونے کی صورت میں صوبے میں گندم کی قلت کے خدشے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply