
ہاٹ لائن نیوز: کراچی شہر میں فائرنگ اور دیگر وارداتوں میں بچے سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جب کہ 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق گلبہار فردوس کالونی میں دو ڈاکوؤں نے سادہ لباس پولیس اہلکار بابر کو لوٹ لیا۔ مزاحمت پر مبینہ پولیس مقابلے میں دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ پولیس اہلکار بابر زخمی ہو گیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
دوسری جانب شارع فیصل میں ریسٹورنٹ کے قریب ملزمان نے شہری سے موبائل فون نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب کرمہیب اللہ نامی شخص سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ بارہ سالہ احسان اللہ کی لاش بنارس خیبر گیٹ کے قریب گھر سے ملی، تاہم بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔









