بچوں کی پراسرار گمشدگی کے واقعات میں اضافہ

0
118

ہاٹ لائن نیوز: کراچی شہر میں بچوں کے اغوا اور پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

سال 2023 میں دیگر جرائم کی طرح بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا اور اب تک 250 سے زائد بچوں کا سراغ نہیں مل سکا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال کے 11 ماہ کے دوران ایک ہزار 255 بچے لاپتہ ہیں، لاپتہ ہونے والے بچوں میں 950 سے زائد بچے مل گئے ہیں، جب کہ 250 سے زائد بچوں اور بچیوں کے والدین تاحال اپنے والدین کو تلاش کر رہے ہیں۔

فلاحی تنظیم کے سربراہ محمد علی کے مطابق نومولود سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے 15 بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، اغوا ہونے والے 6 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تعداد 34 اور 11 سے 15 سال کی عمر کے 108 بچے ہیں۔ لاپتہ ہونے والے بچوں میں 200 لڑکے اور 50 سے زائد لڑکیاں شامل ہیں۔

Leave a reply