گائے کو آوارہ کہنے پر انوکھی پابندی عائد کر دی گئی

ہاٹ لائن نیوز: بھارت میں راجستھان حکومت نے گائے کے لیے ’آوارہ‘ اصطلاح کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لفظ کے بجائے شاید وہ ان جانوروں کے حوالے سے زیادہ قابل احترام اصطلاح استعمال کریں گے۔ اس فیصلے کا مقصد ہندوستانی معاشرے میں ان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ان جانوروں کے بارے میں زیادہ غور و فکر کرنے والے رویہ کو فروغ دینا ہے۔
راجستھان کےریاستی وزیرجورارام کماوت نے جولائی میں اعلان کیاتھا کہ ریاست میں گائےکواب “آوارہ” نہیں کہاجائیگا۔









