نیشنل ہائی وے بلاک کر کےنعرے لگانے والے 6 کارکن گرفتار

0
185
نیشنل ہائی وے بلاک کر کےنعرے لگانے والے 6 کارکن گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : رینالہ خورد میں نیشنل ہائی وے سے سٹی پولیس نے پی ٹی آئی کے چھ کارکنان کو ڈنڈے سوٹوں کی مدد سے زبردستی روڈ بلاک کرنے کا چارج لگا کر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سڑک بلاک کی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملزمان نے انہیں ہراساں بھی کیا۔

پی ٹی آئی کے 16 ارکان نیشنل ہائی وے پر پارٹی پرچموں کے ساتھ آئے۔ پولیس کے مطابق ان کے ہاتھوں میں ڈنڈےتھے اور اسی کی مدد سے نیشنل ہائی وے بلاک کر دی۔

روڈ بلاک کرنے کے بعد کارکن بانی پی ٹی آئی کو رہا کروکے نعرے بازی کرنے لگے۔ پولیس نے کارکنوں کو منتشر ہونے کی وارننگ بھی دی۔ پولیس کے مطابق منتشر نہ ہونے پرملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Leave a reply