دکاندار سے رشوت لینے پر 2 پولیس اہلکار معطل

0
204
دکاندار سے رشوت لینے پر 2 پولیس اہلکار معطل

ہاٹ لائن نیوز : شہر قائد میں دکاندار سے رشوت لینے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ دکاندار سے رشوت لینے کا معاملہ تھانہ زمان ٹاؤن کا ہے۔

ایس ایس کورنگی توحید رحمان میمن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔ اویس اور بلاول کو معطل کر دیا گیا ہے۔

کورنگی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کیس کی انکوائری ڈی ایس پی کمپلینٹس سیل کو سونپی گئی ہے۔

Leave a reply